Saturday, February 23, 2019

علی ظفر کشور کمار کا کردار بہتر ادا کرسکتے ہیں، آیوشمان کھرانا

ممبئی: بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانا کا خیال ہے کہ بالی ووڈ کے لیجنڈ گلوکار و اداکار کشور کمار کا کردار علی ظفر بہتر انداز میں نبھا سکتے ہیں۔

چند روز قبل منیش سنگھ نامی صارف نے ٹوئٹر پر بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانا کے ایک انٹرویو کا حوالہ دیا تھا جس میں آیوشمان نے کہا تھا کہ وہ کشور کمار کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے خواہشمند ہیں لیکن پاکستانی اداکار علی ظفر کشور کمار کا کردار بہتر ادا کرسکتے ہیں اور انہیں ہی یہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

علی ظفر نے اس ٹوئٹ کے جواب میں کہا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ میں کشور کمار کے کردار سے انصاف کرپاؤں گا لیکن آپ کا شکریہ کہ آپ نے میرا نام اس کردار کے لیے تجویز کیا، آپ کی محبت کا بھی بے حد شکریہ۔

اس کے ساتھ ہی علی ظفر نے لیجنڈ گلوکارو اداکار کشور کمارکا 1965 میں ریلیز ہواگانا ’’پیار بانٹتے چلو‘‘ شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

واضح رہے کہ علی ظفر نے اداکاری کی شروعات بالی ووڈ فلم ’’تیرے بن لادن‘‘ سے کی تھی بعد ازاں انہوں نے متعدد بھارتی فلموں میں کام کیا بھارتی فلمسازو اداکار بھی علی ظفر کی صلاحیتوں کے معترف ہیں تاہم پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث بھارت نے ایک بار پھر پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کردی ہے۔

The post علی ظفر کشور کمار کا کردار بہتر ادا کرسکتے ہیں، آیوشمان کھرانا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2T9wCLo

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny