Monday, February 25, 2019

لاہور میں میٹرو بسوں میں تصادم سے مسافر خاتون جاں بحق، متعدد زخمی

 لاہور: یوحنا آباد کے علاقے میں 2 میٹرو بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں مسافر خاتون جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔

لاہور میں میٹرو بس کے ٹریک پر دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث ایک ڈرائیور سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد کو طبی امداد کے لیے جنرل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ 16 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

زخمیوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے جن میں رضیہ، عائشہ، ریحانہ، مریم شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت عمارہ کے نام سے ہوئی جو کاہنہ کی رہائشی تھی۔ حادثے کا شکار بسوں کو ٹریک سے ہٹادیا گیا اور میٹرو بس سروس عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔

The post لاہور میں میٹرو بسوں میں تصادم سے مسافر خاتون جاں بحق، متعدد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Xm5wQA

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny