Monday, February 25, 2019

پی ایس ایل؛ لاہور اور کراچی میں شیڈول میچوں کیلیے ٹکٹوں کی فروخت شروع

کراچی /  لاہور: پاکستان سپر لیگ کے لاہور اور کراچی میں شیڈول میچوں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے فائنل سمیت پاکستان میں شیڈول 8 میچوں کی فروخت کا باقاعدہ سلسلہ شروع ہو چکا ہے، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 9، 10 اور 12 مارچ کو ہونے والے میچز کی ٹکٹوں کے لیے کوریئر کمپنی نے مجموعی طور پر 15 سنٹرز بنائے ہیں، ان سنٹرز میں علامہ اقبال، کیلوری گراﺅنڈ کینٹ، شالیمار مارکیٹ مین بلیوارڈ ڈی ایچ اے، ڈیفنس کمرشل گول پلازہ ڈی ایچ اے، ایمپریس روڈ، گلبرگ تھری، اچھرہ بس اسٹاپ ، جیل روڈ نزد اپوا کالج، برکت مارکیٹ، کبریا ٹاﺅن رائیونڈ روڈ، پیکو روڈ کوٹ لکھپت، دیال سنگھ مینشن، ماڈل ٹاﺅن سنٹر پارک، شادباغ اور مین سندر روڈ رائیونڈ شامل ہیں۔

شائقین ایک شناختی کارڈ پر پانچ ٹکٹیں خرید رہے ہیں، ماضی کے برعکس پی سی بی نے اس وقت ٹکٹوں کی قیمتیں کم رکھی ہیں جس کی وجہ سے شائقین میں جوش وخروش بھی بہت زیادہ دیکھنے میں آ رہا ہے، ٹکٹیں حاصل کرنے والے شائقین کا کہنا ہے کہ کرکٹ ہمارا جنون ہے، ٹکٹوں کے حصول کے لئے فجر کی نماز پڑھنے کے بعد ہی کوریئر کمپنی کے سنٹر پہنچ گئے، خوشی ہے کہ ان کی محنت رنگ لے آئی اور وہ ٹکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ قطاروں میں لگے پرستار بھی ٹکٹیں ملنے کے لئے پرامید ہیں۔

The post پی ایس ایل؛ لاہور اور کراچی میں شیڈول میچوں کیلیے ٹکٹوں کی فروخت شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IyESjP

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny