لاہور: پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں شیڈول میچز کے کم مالیت کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں۔
پی ایس ایل کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے، قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول میچز کی 500 اور 1000 مالیت کی تمام ٹکٹیں ایک ہی دن میں بک گئیں، 2 ہزار اور 3 ہزار قیمت کی ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے، لیگ کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ پیر سے شروع ہوا، کرکٹ کے دیوانے اور مستانے لمبی لمبی لائنوں میں لگ کر ٹکٹیں خریدتے رہے، آج صبح بھی شائقین کی بڑی تعداد کوریئر کمپنی کی مخصوص برانچز پرٹکٹیں خریدنے کے لئے پہنچی تو انہیں بتایا گیا کہ 500 اور100مالیت کی تمام ٹکٹیں بک گئی ہیں۔
شائقین کا کہنا تھا کہ ہزاروں ٹکٹیں کہاں گئیں، پی سی بی کو معاملے کی تحقیقات کرنی چاہیے، کچھ پرستار ایسے بھی تھے جن کا کہنا تھا کہ ٹکٹ 10 ہزار کی بھی ہو، پھر بھی اسے خرید کر قذافی سٹیڈیم میں میچ دیکھنے ضرور جائیں گے۔
The post پی ایس ایل کے لاہور میں شیڈول میچز کے کم مالیت کی تمام ٹکٹیں فروخت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2H7nrEZ
No comments:
Post a Comment