Tuesday, February 26, 2019

خیبرپختونخوا کایبنہ میں بھارتی جارحيت کے خلاف قرارداد منظور

پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف قرارداد منظور کرلی ہے۔

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ محمود خان کی صدارت میں ہوا جس میں بھارتی جارحيت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف قرارداد منظور کی گئی ہے، قرارداد صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پیش کی جس میں بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی اور رات کی تاریکی میں بھارتی حملے کو بذدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ بھارتی جارحیت سے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں، پاکستان کئی عشروں سے دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار ہے۔

قرار داد میں کہا گیا کہ فوجی جوانوں اور پاکستان کی عوام نے امن کے قیام کے لیے قربانیاں دی ہیں، پاکستان بھارت سمیت پوری دنیا کو باور کراچکا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تعاون کے لیے تیار ہے، مودی سرکار الیکشن جیتنے کے لیے اس طرح کے منفی ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے، عالمی برداری کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سمیت بھارت کے عزائم کا نوٹس لے۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے بھی بھارتی طیاروں کی طرف سے دراندازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قوم ملک کے دفاع کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہیں، بھارتی فوج مظلوم کشمیریوں پر ظلم سے باز رہے۔

The post خیبرپختونخوا کایبنہ میں بھارتی جارحيت کے خلاف قرارداد منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GYXCXz

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny