Tuesday, February 26, 2019

ریما میری مقبولیت اورمجھ سے جلتی ہے، اداکارہ میرا

لاہور: پاکستانی اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا نے اداکارہ ریما خان پرتشدد کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ریما میری مقبولیت  سمیت میرے کام اورمجھ سے جلتی ہیں۔

ماضی میں پاکستانی اداکاراؤں کے درمیان لڑائیاں اور ایک دوسرے سے اختلافات کی خبریں اکثر میڈیا میں گردش کرتی تھیں۔ جب کہ اداکارہ میرا اورریما خان کے درمیان ہونے والے جھگڑوں سے کون واقف نہیں، تاہم کچھ عرصے کے لیے یہ سلسلہ رک گیا تھا لیکن اب ایک بارپھر ریما اورمیرا کے درمیان اختلافات سامنے آئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے لاہورپریس کلب میں ہونے والی تقریب ’’بلیڈ گرین‘‘ کے دوران اداکارہ میرا سمیت متعدد فنکاروں نے شرکت کی جب کہ اسی تقریب میں ریما خان بطورمہمان خصوصی مدعو تھیں۔ تقریب کے بعد میرا نے ایکسپریس ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے کہا ’’ریما میری مقبولیت اورمیرے کام سے جلتی ہیں اورانہوں نے گلوکار وارث بیگ کے ساتھ مل کر میری شہرت کو نقصان پہنچانے کی بھی کوشش کی ہے۔

اس کے ساتھ ہی میرا نے اداکارہ ریما پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے کہا ریما نے مجھے کہنی ماری اور وہاں سے چلی گئی ریما ایک ’’بیمار عورت ہے‘‘ جو مجھ سے جلتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی میرا نے ریما کے کردار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ریما نا صرف بری عورت ہے بلکہ اس کی شہرت بھی اچھی نہیں ہے مجھے اس کے متعلق سب کچھ معلوم ہے۔

اسکینڈل کوئین نے مزید کہا انڈسٹری میں میری پہچان میرا کام اورمیری محنت ہے، میں نے یہاں تک پہنچنے کے لیے بہت محنت کی ہے، یہاں تک کہ میں نے بھارت میں بھی کام کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ مجھے آج بھی کام مل رہا ہے۔ دوسری جانب میرا کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کے جواب میں اداکارہ ریما نے انہیں ’’بیوقوف عورت‘‘ قراردیا اور وہاں سے چلی گئیں۔

تقریب میں پاکستان شوبزکے دیگر فنکار بھی موجود تھے گلوکارہ شاہدہ منی نے اس جھڑپ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا یہی وجہ ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری مشکلات میں ہے، ہماری نامور اداکارائیں لڑائی جھگڑے کرنے میں مصروف ہیں اور اسی رویے کی وجہ سے ہماری انڈسٹری کا یہ حال ہوا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور پریس کلب میں یہ تقریب بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر لگائی جانےوالی پابندی کے خلاف اتحاد کو دکھانے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ تقریب میں وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان، اداکار راشد محمود اور ریشم سمیت متعدد افراد شریک تھے، تاہم یہ تمام لوگ تقریب میں اداکارہ میرا کے رویے سے مایوس ہوئے اوردونوں اداکاراؤں سے مستقبل میں اس طرح کے ایونٹ میں ایک ساتھ شریک نا ہونے کی درخواست کی۔

The post ریما میری مقبولیت اورمجھ سے جلتی ہے، اداکارہ میرا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EfhLp9

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny