Tuesday, February 26, 2019

پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور: پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے لیے  ہائی کورٹ میں  درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے لئے درخواست سماعت مقرر ہوگئی۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملہ کے بعد بھارت نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگادی ہے، جب کہ بھارت نے پی ایس ایل میچوں کے نشریات پر بھی پابندی لگا دی ہے، تاہم پاکستان میں بدستور بھارتی فلموں کی سنیماؤں میں نمائش جاری ہے۔ وکیل نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگائی جائے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز ندیم سرور ایڈووکیٹ آج پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

The post پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2H1FCfa

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny