ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے 6 اہداف کو نشانہ بنایا کیونکہ پاکستانی مسلح افواج کے پاس جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے بعد فیصلہ کیا تھا کہ فوجی ہدف کو نشانہ نہیں بنائیں گے اور نہ ہی کوئی جانی نقصان ہونا چاہیے، پاک فضائیہ نے اپنی حدود کے رہتے ہوئے 6 اہداف کا انتخاب کرکے انہیں نشانہ بنایا، ہم سب سب کچھ کرسکتے ہیں لیکن خطے کے امن کی خاطر نہیں کرتے اور جنگ کی طرف نہیں جانا چاہتے۔
آصف غفور نے بتایا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے دو طیاروں کو مار گرایا، بھارت میں ایک اور طیارہ گرنے کی اطلاع ہے لیکن اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، پاکستان تمام تر صلاحیت رکھنے کے باوجود امن کا پیغام دیتا ہے، جنگ پالیسی کی ناکامی ہے، جنگ شروع کرنا آسان ہے لیکن کسی کو نہیں پتہ ہوتا کہ وہ ختم کہاں ہوگی۔
ترجمان پاک فوج نے بھارتی میڈیا کے پاکستانی ایف 16 کو مار گرانے کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کی گزشتہ روز ہونے والی کارروائی کا بدلہ نہیں ہے بلکہ اپنے دفاع کی صلاحیت کا مظاہرہ ہے، ہم کشیدگی کو بڑھانا نہیں چاہتے۔
The post بھارت کو جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا، ترجمان پاک فوج appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2TkgFC2
No comments:
Post a Comment