Monday, March 25, 2019

سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہید اریب احمد کی میت کراچی پہنچادی گئی

 کراچی: نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے شہید اریب احمد کا جسد خاکی کراچی پہنچا دیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہید اریب احمد کا جسد خاکی غیرملکی پروازسے کراچی پہنچا دیا گیا ہے۔  اس موقع پرایم کیوایم پاکستان کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی بھی جسدِ خاکی وصول کرنے ایئرپورٹ پرموجود تھے۔  ایئرپورٹ سے میت اریب کے گھرمنتقل کی گئی۔ شہید کی نماز جنازہ سہ پہر تین بجے سنگم گراونڈ میں ادا کی جائے گی جب کہ تدفین سخی حسن قبرستان میں ہوگی۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید اریب والدین کا اکلوتا بیٹا تھا

اریب اپنے والدین کی اکلوتی نرینہ اولاد تھا جو چند سال قبل چارٹرڈ اکائونٹنٹ بننے کے بعد ترقی کی منازل طے کرتا ہوا نیوزی لینڈ پہنچا اورجنونی قاتل کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔

The post سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہید اریب احمد کی میت کراچی پہنچادی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2FymF2g

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny