لاہور : شفیق آباد میں گھریلو جھگڑے کے دوران بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے باپ اور 2 بہنوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔
لاہور کے علاقے شفیق آباد کے رہائشی اویس نے گھریلو جھگڑے پر باپ اور دو بہنوں کو قتل جبکہ ایک بھائی کو زخمی کرنے کے بعد خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ اویس کے بڑے بھائی شہزاد کا کہنا ہے کہ اویس اپنی طلاق یافتہ بیوی سے دوبارہ شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اہل خانہ اس کی مخالفت کرتے تھے اور آئے روز اس موضوع پر گھر میں جھگڑا رہتا تھا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہےکہ اویس نامی نوجوان نے گھریلو جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر اپنےوالد محمدریاض اور دو بہنوں مریم اور سدرہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ گولیوں کی زد میں آنےسےملزم کا چھوٹا بھائی فرحان زخمی ہوگیا۔ جسے میو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سب کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد اویس نےگولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں تمام پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔ زخمی نوجوان اور فرانزک رپورٹ منظرعام پر آنے سے حقائق تک پہنچنے میں مدد ملےگی۔
The post لاہور میں نوجوان کی باپ اور 2 بہنوں کو قتل کر کے خود کشی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2IUz2rz
No comments:
Post a Comment