Thursday, April 25, 2019

نصیرآباد میں بم نصب کرنے کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے دہشتگرد ہلاک

نصیر آباد: نوتال میں ریلوے ٹریک کے قریب دہشت گرد بم نصب کرنے کے دوران ہلاک ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نصیرآباد کے علاقے نوتال میں ریلوے ٹریک کو تباہ کرنے کی مذموم کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد بارودی مواد پھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ دھماکے کے اطراف مزید بارودی مواد کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی بلا لیا گیا۔ جس نے سرچ آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر قراردے دیا۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دہشتگرد ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا کرٹرینوں کو نقصان پہنچانا چاہتا تھا ۔ دھماکے سے ہلاک ہونے والے دہشتگرد کی لاش قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ دہشتگرد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

The post نصیرآباد میں بم نصب کرنے کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے دہشتگرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GETXO7

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny