Monday, April 29, 2019

ہالی ووڈ ایکشن فلم ایوینجرز: اینڈ گیم کا ریکارڈ توڑبزنس

ہالی ووڈ ایڈونچرفلم ایوینجرز: اینڈ گیم نے ریلیزکے ابتدائی دنوں میں  بزنس کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

ہالی ووڈ  ایڈونچر فلم: ایوینجرز: اینڈ گیم۔۔ نے  ریلیزکے ابتدائی دنوں میں بزنس کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ فلم نے اب تک دنیا کے دیگر ممالک میں 1.2 بلین ڈالرز کا ریکارڈ توڑ بزنس کرکے سب کو پیچھے چھوڑدیا۔ ایونجرزاینڈ گیم ، ڈزنی اسٹوڈیوزکی وہ پہلی فلم بن گئی ہے جس نے ریلیزکے ابتدائی دنوں میں ہی ایک ارب امریکی ڈالرز کمائی کی حد پارکی ہے۔

سپرہیرو فرنچائزکی 22 ویں فلم نے امریکا بھرمیں 350 ملین ڈالرکی کمائی کرکے سیریز کی گزشتہ کڑی ایونجرزانفنٹی وارکی ابتدائی کمائی کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ہے جبکہ آٹھ سو انسٹھ ملین ڈالرکا بزنس کرکے انٹرنیشل باکس آفس پر بھی اپنی حکمرانی قائم کی ہے۔

واضح رہے کہ فلم ایونجرزاینڈ گیم 4 سوملین ڈالرزکی لاگت سے تیار کی گئی تھی۔

The post ہالی ووڈ ایکشن فلم ایوینجرز: اینڈ گیم کا ریکارڈ توڑبزنس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2UMxu5d

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny