اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے پروگرام کے لیے آج سے باضابطہ مذاکرات شروع ہوں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے پروگرام کے لیے باضابطہ مذاکرات آج سے شروع ہوں گے، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مشن ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا ارنسٹو رمیریز ریگو کی سربراہی میں جائزہ مشن آج پاکستان پہنچے گا، جائزہ مشن 7 مئی تک پاکستان میں قیام کرے گا۔
ٹیکنیکل سطح کے مذاکرات میں جائزہ مشن سے اقتصادی ڈیٹا کے بارے تبادلہ خیال ہوگا، اس کے علاوہ پالیسی سطح کے مذاکرات کی قیادت مشیر خزانہ حفیظ شیخ کریں گے جس میں پروگرام کی شرائط طے کی جائیں گی اور کامیابی کی صورت میں ایل او آئی سائن کیا جائے گا۔
The post پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باضابطہ مذاکرات آج سے شروع ہوں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VxeDzv
No comments:
Post a Comment