Monday, April 29, 2019

فضل الرحمان کی حکومت مخالف تحریک میں شرکت کریں گے، آصف زرداری

 اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے قومی احتساب بیورو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کی حکومت مخالف تحریک میں شرکت کا عندیہ دیا ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی تو آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ آج کیس میں اہم پیش رفت ہوئی کہ ایک اور ملزم نے آصف زرداری کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس؛ آصف زرداری کیخلاف ایک اور ملزم وعدہ معاف گواہ بن گیا

آصف علی زرداری نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نیب چلے گا یا معیشت چلے گی، دونوں ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ حکومت کی مدت پوری کرنے کے سوال پر آصف زرداری نے صرف یہ کہا کہ ’خدانخواستہ‘۔ فضل الرحمان کی حکومت کیخلاف تحریک میں شرکت کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ۔

The post فضل الرحمان کی حکومت مخالف تحریک میں شرکت کریں گے، آصف زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2J7UCca

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny