پشاور: وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی اور رکن خیبر پختونخوا اسمبلی لیاقت خٹک نے صوبائی وزیر کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔
وزیر دفاع اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے صوبائی وزیر کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی۔
گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے رکن صوبائی اسمبلی لیاقت خٹک سے صوبائی وزیر کے عہدہ کا حلف لیا۔ تقریب میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی سمیت صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری محمد سلیم اور اراکین صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔
The post پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے صوبائی وزیر کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2DEI60n
No comments:
Post a Comment