Monday, May 20, 2019

پولیو مہم کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والے 257 اکاؤنٹ بلاک

 اسلام آباد: پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں پر کریک ڈائون جاری ہے۔ انسداد پولیو انتظامیہ کی جانب 495اکائونٹ بلاک کرنے کی درخواست کی گئی تھی ، کارروائی کے دوران 257 اکائونٹس بلاک کردیے گئے۔

وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو مہم نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا فیس بک،ٹویٹراور یو ٹیوب انتظامیہ نے مزید تعاون شروع کردیاہے۔فیس بک کے 263 اکائونٹس بلاک کرنے کی درخواست پر 209 اکائونٹس بلاک کئے گئے۔

ٹویٹر کے 134 اکائونٹس بلاک کرنے کی درخواست پر 15 اکائونٹس بلاک کئے گئے اوریو ٹیوب کے 88 بلاک کرنے کی درخواست پر اب تک 33 اکائونٹس بلاک کئے جاچکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف مزید کارروائی کو قانونی شکل دینے کے لئے بھی غور کیا جارہا ہے۔بابر بن عطا نے کہا کہ جن اکائونٹس کو بند نہیں کیا گیا ان کے خلاف کارروائی کے لیے دوبارہ رابطہ کیا جائے گا۔

The post پولیو مہم کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والے 257 اکاؤنٹ بلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2LTmxQl

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny