Thursday, May 23, 2019

پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین 2‘ کا کامیاب تجربہ

 راولپنڈی: پاکستان نے زمین سے زمین پرمارکرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین 2‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورکے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین پرمارکرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین 2 ‘ کا کامیاب تجربہ کیا۔ میزائل 1500 کلومیٹرتک اپنے ہدف کو باآسانی نشانہ بناسکتا ہے اور اس میں ہر قسم کا ایٹمی اور روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ شاہین 2 پاکستان کی کم سے کم ڈیٹرنس اورخطے میں استحکام برقرار رکھنے کی ضروریات پوری کرتا ہے، تجربہ کا مقصد پاک فوج کی اسٹریٹیجک صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایس پی ڈی، کمانڈرآرمی اسٹریٹیجک کمانڈ فورس اور چیئرمین نیسکام نے ’شاہین 2‘ کے تجربے کا مشاہدہ کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے میزائل کی تیاری کے لیے کام کرنے والے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔

 

 

 

The post پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین 2‘ کا کامیاب تجربہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2JBjPNe

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny