Thursday, May 23, 2019

نالائق اعظم اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے اسی لئے ایک جیل میں ہے، فردوس عاشق اعوان

 اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نالائق اعظم اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے اسی لئے ایک جیل میں ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی جانب سے وزیر اعظم اور حکومت کو نالائق کہنے پر معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں قوم نے کرپشن اور معاشی بدحالی کے کینسر کا علاج کرنے کا فیصلہ کیا، وہ وقت دور نہیں جب معیشت بھی چلے گی اور عوام خوشحال ہوں گے، نالائق اعظم اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے اسی لئے ایک جیل میں ہے،دوسرا باہر بھاگ گیا اور تیسرا سمدھی معیشت کو چونا لگا کرمفرور ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ ان کی نظر میں وہی لائق ہے جو منی لانڈرنگ کے نت نئے طریقے بتائے، جو قوم کے پیسے کھا کرپھر شوبازی کرے، قوم کے بچوں کے منہ سے نوالہ چھین کر ان کے چہیتوں کے پیٹ بھرے، ان کی نظر میں جو قوم کے پیسے کھا کرپھر شوبازی کرے وہ لائق ہے، جو ان کی کرپشن کا حصہ دار نہ بنے اور ان سے کرپشن کا حساب مانگے وہ نالائق ہے اور نا اہل بھی۔

The post نالائق اعظم اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے اسی لئے ایک جیل میں ہے، فردوس عاشق اعوان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2JYVVKY

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny