Tuesday, May 28, 2019

چوروں نے گھر واقعی صاف ’ستھرا‘ کردیا

بوسٹن: امریکا کے مصروف شہر بوسٹن میں گھر میں نقب زنی کی عجیب و غریب واردات ہوئی جس میں گھر میں چور داخل ہوئے۔ لیکن وہ کچھ لے کر نہیں گئے اور الٹا گھر کو صاف ستھرا اور منظم کرکے واپس چلے گئے۔ جاتے جاتے انہوں نے کئ مقامات پر کاغذ کے پھول بھی رکھے ہوئے ملے ہیں۔

نیٹ رومن اپنے بیٹے کے ساتھ رہتے ہیں۔ 15 مئی کو وہ جب اپنے بچے کو اسکول سے واپس گھر لے کر آئے تو معلوم ہوا کہ ان کے گھر کا دروازہ کھلا ہوا ہے۔ لیکن گھر کے اندر جاتے ہی انہیں بلیچنگ کے عمل کو بو آئی اور دیکھا کہ بقیہ کمروں کے دروازے بھی بند تھے جو عام حالات میں کھلے رہتے تھے۔

اس کے بعد وہ اوپر کی جانب بیڈروم میں گئے تو دیکھا کہ بچے کے کمرے کی تمام اشیا بہت منظم انداز میں ترتیب سے موجود تھیں جبکہ فرش کو بھی صاف کیا گیا ہے۔ اس کے بعد دیکھا گیا تو کمرے سے کوئی شے غائب نہ تھی اور گھر میں آنے والوں نے کسی قیمتی شے پر ہاتھ صاف نہیں کیا تھا بلکہ صرف گھر ہی صاف کیا تھا۔

یہاں تک کہ فرش کے بچھونے  بھی ویکیوم کلینر سے صاف کئے گئے تھے کیونکہ دونوں بیڈروم کی حالت بہت ہی خراب تھی ۔ اس کےعلاوہ ایک اور دلچسپ شے بھی موجود تھی۔ وہاں کاغذ سے بنے دو پھول بھی رکھے گئے تھے۔ بغور جائزے کے بعد بھی گھر سے کوئی شے غائب نہیں ہوئی تھی اور نہ ہی پڑوسیوں نے کسی کو گھر میں نقب لگاتے دیکھا تھا۔

گھر کا الارم سسٹم دن کے وقت بند تھا جبکہ دروازے کے پاس وقت نوٹ کرنے والے نظام بتایا کہ گھر میں گھسنے والے افراد ڈیڑھ گھنٹے تک اندر موجود رہے تھے۔ لیکن گھر سے کوئی سامان غائب نہ تھا اور نہ ہی کسی شے کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔ خیال تھا کہ شائد گھر صاف کرنے والے افراد غلطی سے کسی اورگھر کی بجائے اس کے گھر کو صاف کرکے گئے تھے لیکن پورے گھر میں صفائی کے باوجود باورچی خانے کو ہاتھ تک نہیں لگایا گیا۔

تاہم بہت غور کےباوجود بھی یہ معمہ حل نہیں ہوسکا ہے۔

The post چوروں نے گھر واقعی صاف ’ستھرا‘ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2MbOnHz

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny