لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ 28 مئی پاکستانی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے، اس دن ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیاگیا۔
یوم تکبیر کے موقع پر مسلم ن کے قائد نوازشریف نے جیل سے پیغام میں کہا ہے کہ 28 مئی پاکستانی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے، پاکستان ایک ایٹمی قوت کے طور پر دنیا کے سامنےآیا، یوم تکبیر قوم کی بہادری کی علامت کادن ہے، اس دن ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیاگیا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہوگا، عوام کی بالادستی، ووٹ کی عزت، ملک کی سالمیت اور پاکستان کی خود مختاری پر نہ پہلے کوئی سمجھوتہ کیا اور نہ اب کریں گے۔
The post 28 مئی پاکستانی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے، نوازشریف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2X9cZSj
No comments:
Post a Comment