Monday, May 20, 2019

اسکول بند ہونے سے بچانے کیلئے بھیڑوں کو بھی داخلہ دے دیا گیا

پیرس: فرانس کے دور افتادہ اور سرد علاقے میں طلبا و طالبات کی کمی کی وجہ سے ایک اسکول بند ہونے کے قریب تھا کہ والدین اور انتظامیہ نے ایک انوکھی تدبیر سوچی جس کے تحت بھیڑ بکریوں کو بھی اسکول میں رجسٹر کرکے داخلہ دیدیا گیا۔

فرانس میں یہ اسکول ایسے علاقے میں واقع ہے کہ جو برف کی پہاڑی سلسلے ایلپس کے پاس موجود ہے اور یہاں آبادی بہت کم ہے۔

یہاں ایک گاؤں کی آبادی 4000 کے لگ بھگ ہے اور پرائمری اسکول میں صرف 261 بچے ہیں جن کی تعداد تیزی سے کم ہورہی ہے۔ یہاں تک کہ طالبعلموں کی کمی کی وجہ سے یہ اسکول بند ہونے کے کنارے جاپہنچا تھا۔ اس مسئلے کے حل کے لیے اسکول انتظامیہ اور والدین نے مشترکہ طور پر علامتی طور پر ایک درجن سے زائد بھیڑوں کو داخلہ دیدیا تاکہ بچوں کی مناسب تعداد کو دکھایا جاسکے اور اسکول بند ہونے سے بچایا جاسکے۔

اس سلسلے میں ایک خاص تقریب منعقد کی گئی جس میں بھیڑوں کو بھی شامل کروایا گیا اور یوں ان کے نام بھی لکھوائے گئے۔ اس موقع پر اسکول میں داخل ایک بچے کے والد نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی میں بچوں کی بجائے ان کی تعداد زیادہ اہمیت رکھتی ہے اور اسی بنا پر ہم نے اب بھیڑوں کو شامل کرکے بچوں کی تعداد بڑھادی ہے۔

The post اسکول بند ہونے سے بچانے کیلئے بھیڑوں کو بھی داخلہ دے دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VPiEQN

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny