Tuesday, May 21, 2019

منی لانڈرنگ کیس؛ حمزہ شہباز کی ضمانت خارج کرانے کیلیے نیب کی تیاریاں مکمل

 لاہور: نیب نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت خارج کرانے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب تفتیشی افسران نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کے خلاف چارج شیٹ تیار کرلی ہے، اس حوالے سے تمام شواہد اور ریکارڈ بھی پراسیکیوشن ٹیم کے حوالے کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت نیب سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے خاندان کے گرفتار فرنٹ مینوں سے ہونے والی تفتیش سے متعلق عدالت کو اگاہ کرے گا جب کہ حمزہ شہباز سے تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام عائد کیا جائے گا۔

نیب نے شریف فیملی کی کمپنیوں میں کام کرنے والی ملازمین کے اکاؤنٹس میں ہونے والی ٹرانزیکشن سے متعلق بھی عدالت کو اگاہ کرے گا۔ جس کے تحت شریف فیملی کی کمپنی کے چپڑاسی کے اکاؤنٹس سے 3 ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشنز کی گئیں، ملک مقصود احمد شریف فیملی کی ملکیت چنیوٹ انرجی آفس میں بطور چپڑاسی کام کرتا ہے، اربوں روپے چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں جمع کرائے گئے۔ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز بے نامی اکاؤنٹس میں رقم رکھتے جسے کیش کرایا جاتا رہا۔ شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے خطیر رقم فضل داد عباسی کی معاونت سے بیرون ملک بھجوائی۔

The post منی لانڈرنگ کیس؛ حمزہ شہباز کی ضمانت خارج کرانے کیلیے نیب کی تیاریاں مکمل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VzylXy

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny