Tuesday, May 28, 2019

راولپنڈی میں گھر کے گٹر سے انسانی ہڈیاں برآمد

 راولپنڈی: ڈھوک حسو میں واقع گھر کے گٹر کی صفائی کے دوران انسانی ڈھانچہ کی ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں۔

راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کے علاقے ڈھوک حسو میں واقع گھر کے گٹر کی صفائی کے دوران انسانی کھوپڑی اور ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے انسانی کھوپڑی اور ہڈیوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھر کا مالک وارث خانے کا رہائشی ہے جب کہ گھر میں ایک ہی کرایہ دار 7 سال سے مقیم ہے۔ ہڈیاں مرد یا کسی خاتون کی ہیں اس کا حتمی تعین نہیں ہوسکا۔ بازو کی ایک ہڈی میں کڑا ملنے پر قیاس کیا جارہا ہے کہ یہ باقیات کسی خاتون کی ہوسکتی ہیں۔ ڈھانچے کو شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ اس کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے سائنسی خطوط پر تفتیش کی جائے گی۔

The post راولپنڈی میں گھر کے گٹر سے انسانی ہڈیاں برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Mg1Azc

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny