Saturday, May 18, 2019

راولپنڈی میں پولیس اہلکاروں کی لڑکی سے اجتماعی زیادتی

 راولپنڈی: 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان نے لڑکی کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ روات میں ایک خاتون کی جانب سے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے ۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیشوں پر سیاہ پردے لگی گاڑی میں سوار پولیس اہلکاروں نے  اسے ہاسٹل جاتے ہوئے گاڑی روک کر اغوا کیا۔ اسے گاڑی میں رات بھر گھماتے رہے اور ویران جگہ پر گاڑی میں ہی مبینہ زبردستی کا نشانہ بناتے رہے۔ ملزمان نے ناصرف 30 ہزار روپے اور طلائی زیورات چھین لیے بلکہ قبیح فعل کے بعد دوبارہ رابطہ رکھنے کے لئے اپنے فون نمبر بھی دیتے رہے۔

روات پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بیان پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ روات پولیس نے تینوں پولیس اہلکاروں سمیت چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس اہلکاروں کے نام نصیر، راشد منہاس اور عظیم جب کہ عامر ان کا ساتھی ہے۔

The post راولپنڈی میں پولیس اہلکاروں کی لڑکی سے اجتماعی زیادتی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/30uVezc

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny