پشاور: خیبرپختونخوا حکومت بالآخر ہڑتالی ڈاکٹروں سے مذاکرات کے لئے تیارہوگئی ہے اور وزیراعلی خیبر پختونخوا نے ہڑتالی ڈاکٹروں کو21 مئی کو مذاکرات کے لئے طلب کرلیا۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے باضابطہ سرکاری مراسلہ خیبرپختونخوا ڈاکٹرزکونسل کوجاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز تنظیمیں فوری طورپرعوام کے مفاد میں ہڑتال ختم کریں۔
خیبرپختونخوا میں ڈاکٹرز تنظیموں نے اپنے ساتھی ڈاکٹر ضیاء الدین پر صوبائی وزیر صحت کے گارڈز کے مبینہ تشدد کے حوالے سے گزشتہ 4 روزسے صوبے کے تمام اسپتالوں میں احتجاج و ہڑتال کرکھی ہے۔ ڈاکٹرز تنظیموں نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ اور ڈاکٹر نوشیروان سے استعفی لینے اور صوبائی وزیرصحت پراس واقعہ کی ایف آئی آر درج کرانے کا مطالبہ کررہی ہیں۔
ڈاکٹروں کی جانب سے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کا بائیکاٹ کرنے کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے باضابطہ اوپی ڈیز کوکھلوانے کےلئے پولیس کی اضافی نفری بھی اسپتالوں میں تعنیات کردی گئی ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے اس سلسلےمیں گزشتہ روزپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت نے بہت صبر کا مظاہرہ کرلیا ہے اب کسی کو زبردستی اوپی ڈیز بند نہیں کرنے دیں گے۔ حکومت ڈاکٹروں کے تحفظات سننے کو تیار ہے لیکن مریضوں کو مزید تکالیف سے دوچار نہیں ہونے دے گی۔
The post خیبرپختونخوا حکومت بالآخرہڑتالی ڈاکٹروں سے مذاکرات کے لئے تیار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2w49oJz
No comments:
Post a Comment