Sunday, May 26, 2019

ملک بھرمیں آج سے لاکھوں فرزندان توحید اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گے

 کراچی: ملک بھرمیں آج بعد نماز عصر سے لاکھوں فرزندان توحید اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گے۔

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اللہ کی خاص رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کے لئے ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں افراد آج سے اعتکاف میں بیٹھ رہے ہیں۔ اعتکاف کے لیے لوگ 20 رمضان المبارک کو عصر کے وقت مساجد میں داخل ہوتے ہیں اور عیدالفطر کا چاند نظرآتے ہی اعتکاف ختم ہوجائے گا، ہر مسجد کی انتظامیہ نے اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، مساجد کی انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے معتکفین کو سحری اور افطاری فراہم کی جائے گی۔

کراچی میں اعتکاف کا سب سے بڑا اجتماع فیضان مدینہ پرانی سبزی منڈی میں ہوگا جہاں ہزاروں لوگ اعتکاف میں شرکت کریں گے۔
لاہور میں بادشاہی مسجد اور جامع مسجد داتا دربار سمیت اہم مساجد میں اعتکاف کے حوالے سے تیاری مکمل کرلی گئی ہیں، سب سے زیادہ 15 ہزارسے زائد افراد منہاج القرآن کے زیراہتمام شہر اعتکاف میں معتکف ہوں گے۔اسی طرح جامع مسجد داتا دربار میں 2100 سے زائد افراد اعتکاف میں بیٹھیں گے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق رواں برس ماہ رمضان 29 ایام پر مشتمل ہونے کا امکان ہے، منگل 4 جون کو شوال المکرم کا چاند نظر آجائے گا، اس طرح عیدالفطر بدھ 5 جون کو ہوگی۔

The post ملک بھرمیں آج سے لاکھوں فرزندان توحید اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2K3jouJ

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny