’’ ذکیہ۔۔۔ ذرا دیکھنا تو، یہ مچھلی خراب تو نہیں ہوگئی۔ مجھے تو اس میں بُو محسوس ہورہی ہے۔‘‘
’’ اچھا امی جان۔ لائیے مجھے دیجیے۔۔۔۔۔۔۔۔ نہیں امی مجھے تو ٹھیک لگ رہی ہے۔ ہلکی سے بُو تو ہے مگر مچھلی میں بُو تو ہوتی ہی ہے۔‘‘
’’ دیکھ لو میرے خیال میں تو یہ خراب ہوگئی ہے، ایسا نہ ہو کھانے کے بعد سب فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوجائیں۔‘‘
’’ نہیں امی، پکالیجیے۔ آپ کو وہم ہورہا ہے۔ محض وہم کی وجہ سے پھینک دی تو دو ہزار کا نقصان ہوجائے گا۔ ابو بتارہے تھے پانچ سو روپے کلو ملی ہے۔‘‘
درج بالا صورت حال گھروں میں پیش آتی رہتی ہے، جب اہل خانہ مچھلی، مرغی یا بڑے کے گوشت کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار ہوجاتے ہیں کہ کہیں یہ خراب تو نہیں ہوگیا۔ ایسا عام طور پر اس وقت ہوتا ہے جب کئی گھنٹے کے لیے بجلی غائب ہوجائے اور فریزر کے اطراف میں جمی ہوئی برف بھی پگھل چکی ہو۔
گوشت کی صحت کے بارے میں آپ شکوک کا شکار ہوجائیں تو یہ آلہ آپ کو مخمصے سے نکال سکتا ہے۔ یہ برقی ڈیوائس ’سُونگھ‘ کر بتاسکتی ہے کہ بیف، مچھلی یا مرغی تازہ ہے یا باسی۔ ڈیوائس کو گوشت کے بالکل قریب لے جاکر بٹن دبادیں اور اسمارٹ فون پر متعلقہ ایپلی کیشن کھول لیں۔ بٹن دباتے ہی یہ آلہ ’بُولینا‘ شروع کردے گا اور لمحوں میں اسمارٹ فون کی اسکرین پر نتیجہ ظاہر ہوجائے گا کہ گوشت صحیح ہے یا خراب۔ ایپلی کیشن بتادے گی کہ گوشت کے خراب ہونے کا عمل شروع ہوچکا ہے یا نہیں، یا یہ قابل استعمال ہے یا نہیں۔
The post گوشت تازہ ہے یا باسی؟ اب یہ اسمارٹ ڈیوائس آپ کو بتائے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Go2Ol2
No comments:
Post a Comment