Wednesday, June 27, 2018

شارٹ کٹس

ہم من حیث القوم شارٹ کٹ کے دلدادہ اور محنت سے جی چرانے میں ہی عظمت سمجھتے ہیں۔ جسے دیکھیے جلد از جلد کی دوڑ میں اخلاقیات کو بالاے طاق رکھے اپنے اپ کو صف اول میں لانے کی دوڑ دھوپ میں لگا ہے۔ ہم صرف اپنے فوری فائدے اور نقصان کو ذہن میں رکھ کر قدم اٹھاتے ہیں پھر چاہے اس کے لیے ہم کسی کی ٹانگیں کھینچیں یا کسی کا نقصان کریں۔ ہمیں اگر وقتی اڑان مل رہی ہے تو ہم سب بالائے طاق رکھ دینے میں کوئی مضائقہ نہیں سمجھتے۔ خود ستائش اور خود نمائی کی خواہش ہمارے اندر کی کمیوں کی نشاندہی کرتی ہے، پر خود فریبی کا جال جیسے ہمار ا قومی شعار بنتا جا رہا ہے۔

انا کی قید میں مقید حکمران کسی کی تعمیری تنقید سننے کو بھی تیار نہیں۔ ان کی نظر میں عقل و دانش ان کی گلیوں کی لونڈی اور ان کے علاوہ کسی کا مسکن نہیں۔ خوشامدیوں کی دل لگی پر جان نچھاور کرنے والے لیڈران خود کو مطلق العنان سمجھنے لگ جاتے ہیں۔ پھر پہہ در پہ غلط فیصلوں کا لا متناہی سلسلہ انہی کے زوال کا سبب بنتا ہے، پر اپنی ذات کا محاسبہ، تجزیہ معاٗئنہ نفس اور مطالعہ باطن ان کا خاصہ نہیں۔

ایک وقت تھا کہ مسلمان معاشرہ علم کا گہوارہ تھا۔ اب گلی گلی تعلیمی ادارے تو موجود ہیں پر شعور، علم، فہم و ادراک کا فقدان ہے۔ کوئی اس کا ذمہ دار مغربی طرز تعلیم کو قرار دیتا ہے تو کوئی ماڈرن ٹیکنالوجی کو۔ پھر وہ ہیں جو مغربی تہذیب کی یلغار پر مدعا ڈال کر اپنی ذمہ داری سے بری الذمہ ہو جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ستر سالوں میں نہ تو ہم ایک قوم بن سکے اور نہ ہی اپنے مستقبل کا تعین کر سکے۔

قوموں کی اجتماعی زندگی میں بہت کم اصلاح کا موقع ملتا ہے، اپنے تئیں اس وقت کی پہچان اور صحیح فیصلہ قوموں کو تو ترقی کی اونچائیوں تک لے جاتا ہے۔ بصورت دیگر ماضی کی حکمرانی کی داستانیں اور قصے ہی زبان زدعام رہ جاتی ہیں جن پر نئے دور کے چولہ زن بھبکیاں کستے اور قوموں سے انکی رہی صحیح عزت نفس بھی نوچ نوچ کر قصہ پارینہ بنا دیتے ہیں۔

The post شارٹ کٹس appeared first on دنیا اردو بلاگ.



from دنیا اردو بلاگ https://ift.tt/2KfUs4n

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny