Sunday, February 10, 2019

اسپین میں 2 ٹرینوں میں تصادم سے خاتون ہلاک،100 افراد زخمی

بارسلونا: اسپین کے شہر بارسلونا میں ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جب کہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا میں 2 مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جب کہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کردیا جن میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام کے مطابق ہلاک خاتون ٹرین کی کنڈیکٹر تھیں جب کہ حادثہ ٹرین سگنل میں خرابی کے باعث پیش آیا، حکومت کی جانب سے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے جب کہ حادثہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

The post اسپین میں 2 ٹرینوں میں تصادم سے خاتون ہلاک،100 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SnVwYd

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny