Thursday, March 28, 2019

میکال ذوالفقارکی فلم ’’شیردل‘‘ نے ریلیزکے 5 دنوں میں 5 کروڑکمالیے

کراچی: یوم پاکستان کے موقع پرریلیز ہونے والی فلم ’’شیردل‘‘ ریلیز کے 5 دنوں میں 5 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

نامورپاکستانی اداکارمیکال ذوالفقار اورارمینا خان کی پاک فضائیہ کے موضوع پرمبنی فلم ’’شیردل‘‘ شائقین کو متاثرکرنے میں کامیاب رہی ہے۔ فلم ریلیز کے پہلے روز ہی ایک کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کا غلط استعمال کرتا ہے

’’شیردل‘‘ کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے، پاکستان میں فلموں کے بزنس کے اعدادوشمار مرتب کرنے والی ویب سائٹ انٹرٹینمنٹ ڈاٹ پی کے کے مطابق فلم ’’شیردل‘‘ ریلیز کے پہلے روز ایک کروڑ 15 لاکھ، دوسرے روز ایک کروڑ 7 لاکھ، تیسرے روز ایک کروڑ 3 لاکھ، چوتھے روز 47 لاکھ اور پانچویں روز 55 لاکھ کا بزنس کرکے مجموعی طور پر ریلیز کے 5 روز میں 5 کروڑ 17 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فلم ’شیردل‘ نے ’لال کبوتر‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ 29 مارچ کو ریلیز ہونے والی ہمایوں سعید، شہریار منور اورسائرہ شہروز کی فلم ’’پراجیکٹ غازی‘‘ فلم ’’شیردل‘‘ کو بڑی ٹکر دے گی۔

The post میکال ذوالفقارکی فلم ’’شیردل‘‘ نے ریلیزکے 5 دنوں میں 5 کروڑکمالیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2uuFwFj

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny