کراچی: بوٹ بیسن میں زیرِ تعمیرعمارت سے گرکر 5 مزدور جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں 3 مزدور زیرتعمیر عمارت سے گرکر زخمی ہوگئے تھے جنہیں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ 3 مزدوروں کو مردہ حالت میں جناح اسپتال لایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت کی چوتھی منزل پر تعمیراتی کام کے دوران واقعہ پیش آیا جہاں شیشہ لگانے کے دوران لفٹ گرگئی، جس پر مزدور کام کررہے تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بوٹن بیسن کے علاقے میں زیرِ تعمیر عمارت کے گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے جاں بحق مزدوروں کے ورثاء کے لواحقین کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی زخمی ہے تورفوری علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں۔
The post کراچی میں زیرِ تعمیرعمارت سے گرکر 5 مزدور جاں بحق، 6 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SOQtvb
No comments:
Post a Comment