Monday, February 26, 2018

پنجاب بیوروکریسی نے ہڑتال ختم کردی، لاہور سول سیکریٹریٹ کھل گیا

 لاہور: سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف بیوروکریسی کی ہڑتال ختم کیے جانے کے بعد لاہور سول سیکرٹریٹ میں تمام دفاتر کو کھول دیا گیا ہے۔

احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد پنجاب بیوروکریسی کی جانب سے شروع کی گئی ہڑتال چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) زاہد سعید کی ہدایات کے بعد ختم کردی گئی ہے، چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام افسران کو احد چیمہ کی گرفتاری پر ہڑتال کرنے سے روکتے ہوئے قانون کے مطابق کام کرنے کی ہدایت کی ہے، ہڑتال ختم ہونے کے بعد لاہور سول سیکرٹریٹ میں تمام دفاتر معمول کے مطابق کھل گئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پنجاب بیوروکریسی نے کام چھوڑ دیا

چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کی گرفتاری کے معاملے کوقانون کے مطابق حل کروایا جائے گا جب کہ دوسری جانب سول سیکرٹریٹ، ایل ڈی اے اور پی آر اے میں افسران ہڑتال کے معاملے میں اب بھی دو دھڑوں میں تقسیم ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : تحریک انصاف کا تالے توڑنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا تھا جس کے بعد لاہور سیکریٹریٹ میں افسروں نے کام چھوڑ دیا تھا جس کے بعد پنجاب کی بیوروکریسی کے درمیان مشاورت جاری تھی۔

The post پنجاب بیوروکریسی نے ہڑتال ختم کردی، لاہور سول سیکریٹریٹ کھل گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2BQDyUt

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny