Wednesday, November 21, 2018

چیف جسٹس 7 روزہ دورے پر برطانیہ روانہ، جسٹس گلزار نے قائم مقام کا حلف اٹھا لیا

لاہور / اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار اہلخانہ کے ساتھ7روزہ دورے پر برطانیہ چلے گئے جبکہ جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس پی آئی اے کی پرواز پی کے757 سے لندن روانہ ہوئے، وہ ڈیمز کی فنڈ ریزنگ کیلئے مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے جبکہ لنکزان میں اپنے بیٹے کی گریجوایشن تقریب میں بھی شامل ہوں گے۔

چیف جسٹس برطانوی پارلیمنٹ کا دورہ کریں گے، مسلم ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے اور برطانوی لارڈ چیف جسٹس سے بھی ملیں گے، وہ 27 نومبر کو وطن واپس آئیں گے۔

دریں اثنا چیف جسٹس ثاقب نثار اور سینئر ترین جج جسٹس آصف کھوسہ کی بیرون ملک روانگی کے باعث جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، جسٹس عظمت سعید نے ان سے حلف لیا۔ تقریب میں ججز، اٹارنی جنرل اور سینئر وکلا نے بھی شرکت کی۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پاکستان میں سلیکٹیو جسٹس نہیں، ایک ہی جسٹس سسٹم ہے۔ لندن آمد پر میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ ہمارے لیے کوئی ہائی پروفائل کیس نہیں۔ کیس کیس ہوتا ہے۔

 

The post چیف جسٹس 7 روزہ دورے پر برطانیہ روانہ، جسٹس گلزار نے قائم مقام کا حلف اٹھا لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2R0NCPN

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny