Wednesday, November 21, 2018

عدلیہ پر دباؤ کا آج تصور بھی نہیں ہے، چیف جسٹس

 لندن: چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ عدلیہ پر دباؤ کی بات کسی زمانے میں ہوگی آج اس کا تصور بھی نہیں ہے۔

لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلیکٹو نہیں، ایک ہی جسٹس سسٹم ہے، سول مقدمات کے لیے دنیا میں رائج اے ڈی آر نظام اپنانا پڑے گا، اے ڈی آر سسٹم سے عدالتوں پر بوجھ کم ہوگا، میری پہلی ڈیوٹی عدلیہ میں اصلاحات سے متعلق ہے، جو ہوم ورک کیا وہ پورا کرکے جائیں گے، عدلیہ میں اصلاحات کے نتائج جلد سامنے آئیں گے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ مقدمات میں تاخیر کو کنٹرول کرنے کے لیے مثبت اقدامات کیے، کوئی مقدمہ ہائی یا لو پروفائل نہیں، کیس کیس ہوتا ہے جب کہ عدلیہ پر دباؤ کی بات کسی زمانے میں ہوگی آج اس کا تصور بھی نہیں ہے۔

The post عدلیہ پر دباؤ کا آج تصور بھی نہیں ہے، چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2BmNC7g

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny