پشاور: نیب خیبر پختونخوا کے چار پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب خیبر پختونخوا کے چار پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا ہے، استعفیٰ دینے والوں میں سینیئر پراسیکوٹر عمر فاروق، اشفاق داؤد زئی، حسنین طارق اور زیراللہ خٹک شامل ہیں جب کہ چاروں پراسیکوٹرز گزشتہ کئی سالوں سے نیب میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
چیئرمین نیب کو بھیجے گئے استعفوں میں چاروں پراسیکیوٹرز نے ذاتی وجوہات کو جواز بنایا ہے۔ پراسیکیوٹرز کے مستعفی ہونے سے احتساب عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
The post نیب خیبر پختونخوا کے 4 پراسیکیوٹرز مستعفی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2QCegSF
No comments:
Post a Comment