Wednesday, February 6, 2019

نیب کا نواز شریف کی درخواست ضمانت کی مخالفت کا فیصلہ 

 اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے نواز شریف کی درخواست ضمانت کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوگی۔ خواجہ آصف، راجہ ظفرالحق، طلال چوہدری، دانیال عزیز، سائرہ افضل تارڑ، ظفر اقبال جھگڑ اور دیگر ن لیگی رہنما ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں۔

ادھر نیب نے نواز شریف کی درخواست ضمانت کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب حکام نے پراسیکیویشن ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ نواز شریف کی درخواست ضمانت پر مخالفت کی جائے، کیونکہ صرف بیماری کی وجہ سے سزا یافتہ مجرم کو ضمانت نہیں دی جاسکتی، میڈیکل بورڈ کی سفارش پر مجرم کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادی گئی ہیں۔

پنجاب حکومت کے اسپیشل میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو دل کی شریانوں کا مرض لاحق ہے، انہیں ایسے اسپتال میں رکھا جائے جہاں 24 گھنٹے اچھی طبی سہولیات میسر ہوں، دل کے مرض کی وجہ سے ان کے پرانے معالج سے بھی مشورہ کیا جائے۔

رپورٹ میں ٹیبلٹ کو تبدیل کرنے اور مریض کے لیے مستقل آرام بھی تجویز کیا گیا ہے جبکہ انجکشنز کی تعداد میں 20 سے بڑھا کر 24 کردی گئی ہے۔

 

The post نیب کا نواز شریف کی درخواست ضمانت کی مخالفت کا فیصلہ  appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2MYhQSl

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny