Wednesday, February 13, 2019

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے استحکام کی جدوجہد کسی شخصیت کے لیے نہیں، خورشید شاہ

 اسلام آباد: رہنما پاکستان پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے استحکام کی جدوجہد کسی شخصیت کے لیے نہیں۔

رہنما پاکستان پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے استحکام کی جدوجہد کسی شخصیت کے لیے نہیں، پارلیمنٹ اور اس کے ہر ادارے کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں، شخصیات آتی جاتی رہتی ہے مگر اداروں کی کارکردگی سے ملک مضبوط ہوتے ہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اچھی روایات کا قیام اور استحکام ہی اصل جمہوریت ہے، حکومت سیاسی نا تجربہ کاری کی وجہ سے ہر معاملے پر یوٹرن لیتی ہے، حکومت اپنی ناکامی کا الزام اپوزیشن کو دیتی ہے، حکومت کمر توڑ مہنگائی کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کرے۔

The post پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے استحکام کی جدوجہد کسی شخصیت کے لیے نہیں، خورشید شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GJONAR

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny