کراچی: پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت گرفتار 55 بھارتی ماہی گیروں اور5 شہریوں کو رہا کردیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان میں گرفتار55 بھارتی ماہی گیروں اور5 شہریوں کو جذبہ خیرسگالی کے تحت کراچی کی ملیر جیل سے رہا کردیا۔ ایدھی فاٶنڈیشن کے چیٸرمین فیصل ایدھی اورسعد ایدھی کی ہدایت پرگزشتہ روزرہا ہونے والے بھارتی ماہی گیروں کو ملیر جیل سے کنیٹ ریلوے اسٹیشن لایا گیا جہاں ان کو بزنس ایکپریس کے ذریعے لاہور روانہ کردیا گیا۔
ایدھی ترجمان کے مطابق ایدھی فاٶنڈیشن کی طرف سے ماہی گیروں کو کھانا، سفری اخراجات، تحاٸف اورفی کس 5 ہزار روپے نقد بھی دیے گئے جب کہ فاٶنڈیشن ان بھارتی ماہی گیروں کوخصوصی ایدھی بسوں کے ذریعے واہگہ باڈر روانہ کرے گی۔
The post جذبہ خیرسگالی، پاکستان نے 55 بھارتی ماہی گیروں اور5 شہریوں کورہا کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2ZIostS
No comments:
Post a Comment