اسلام آباد: وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر پاک امریکا مذاکرات ہوئے جن میں دو طرفہ تعلقات اور افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت کی گئی۔
امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز اسلام آباد میں دفتر خارجہ پہنچے تو اعلیٰ حکام نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر پاک امریکا مذاکرات شروع ہوئے جن میں دو طرفہ تعلقات اور امن و امان کی صورتحال بشمول افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق امریکی وفد مشاورتی عمل کے لیے پاکستان آیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دفترخارجہ میں اہم معاملت پر بات چیت کی جارہی ہے۔
The post وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر پاک امریکا مذاکرات appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2ULiqVN
No comments:
Post a Comment