کراچی: پاکستان اسٹاک ايکسچينج ميں تکنيکی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث کھربوں روپے کی ٹريڈنگ معطل ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے پہلے سیشن کے دوران اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے نتیجے میں کاروبار معطل ہوگیا۔ کام بند ہونے سے سرمایہ کار پریشان ہوگئے تاہم اسٹاک ايکسچينج کی انتظامیہ نے بتایا کہ ٹیکنیکل خرابی پیدا ہونے کے سبب اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار معطل ہوا ہے، اس نقص کو دور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہيں۔
اسٹاک ايکسچينج انتظامیہ کے مطابق مسئلے کے حل ہوتے ہی فوری طور پر ٹريڈنگ کے وقت سے آگاہ کيا جائے گا اور کاروبار دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے لیے دو سیشن منعقد کیے جاتے ہیں۔ پہلا سیشن 9 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوکر 12 بجے تک جاری رہتا ہے جس کے بعد 12 بجے سے سوا 2 بجے تک وقفہ ہوتا ہے۔ دوسرا سیشن دوپہر ڈھائی بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک جاری رہتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے ملک کی خراب معاشی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک ايکسچينج میں بھی طویل عرصے سے مندی کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔
The post پاکستان اسٹاک ايکسچينج ميں تکنيکی خرابی کے باعث کاروبار معطل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2UWSw6c
No comments:
Post a Comment