Tuesday, May 28, 2019

وزیرخارجہ سعودی عرب میں اوآئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سعودی عرب میں اوآئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سعودی عرب میں اوآئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے۔ وزیرخارجہ نے روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سربراہ اجلاس کے لئے وزیراعظم بھی تشریف لے جائیں گے، کونسل آف فارن منسٹرزاجلاس میں سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کوحتمی شکل دی جائے گی، اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا جب کہ ایک نیا امن منصوبہ جس کا تذکرہ ہورہا ہے اس پربھی بات چیت ہوگی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایران میں کشیدگی اورتناؤ بڑھ رہا ہے اس حوالے سے بھی گفتگو کا امکان ہے، سائیڈ لائنز پر میری ملاقاتیں کچھ وزرائے خارجہ کے ساتھ طے ہیں، او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات ہوگی جب کہ کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس میں ممبران اپنا نقطہ ء نظر پیش کریں گے۔

The post وزیرخارجہ سعودی عرب میں اوآئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VTWCYi

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny