اگر آپ ایسا سوچتے ہیں کہ دنیا کی کوئی چیز آپ کو حیران نہیں کرسکتی تو آپ غلط ہیں دنیا میں ایسے عجیب و غریب جانور بھی پائے جاتے ہیں جنہیں دیکھ کر ایک لمحے کے لیے عقل حیران رہ جاتی ہے۔
پروبوسکس منکی(سونڈ والے بندر)
یہ عجیب و غریب جانور صرف جنوب مشرقی ایشیا کے جزیرے بورنیو میں پائے جاتے ہیں۔ ان کا وزن 30 کلو گرام تک ہوتا ہےاوران کا شمار ایشیا کے بڑے بندروں میں ہوتاہے۔سونڈ والے یہ بندر عموماً جھنڈ میں رہتےہیں۔
لمبی گردن والے کچھوئے
اپنی کم رفتاری اور سخت خول کے لیے مشہور کچھوے کس نے نہیں دیکھے تاہم سانپ کی طرح لمبی گردن والے کچھوے شاید ہی کسی نے دیکھے ہوں۔ گردن کی بناوٹ کے باعث انہیں ’سانپ کی گردن‘والے کچھوے بھی کہا جاتا ہے، یہ کچھوے آسٹریلیا میں پائے جاتے ہیں۔
پانڈا آنٹ
سفید اور کالے رنگ کے بےضرر اور خوبصورت جانور کسے پسند نہیں تاہم آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ دنیا میں ایک ایسی چیونٹی بھی پائی جاتی ہے جو بالکل پانڈا کی طرح نظر آتی ہے اسی بنیاد پر اس کانام ’پانڈا آنٹ‘رکھاگیاہے۔
ویمپائر ڈیئر
لمبے دانتوں اور خون پینے والے تصوراتی کردار ویمپائر کے بارے میں تو آپ سب نے سن رکھا ہوگا تاہم ویمپائر ڈیئر یعنی ویمپائر جیسے دانتوں والے ہرن کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں انہیں ’مسک ڈیئر‘ بھی کہاجاتاہے۔ یہ ہرن چھوٹی نسل کے ہوتے ہیں اور ان کا وزن 20 کلوگرام تک ہوتاہے۔
سائیگا اینٹی لوپ
سائنس فکشن فلم اسٹاروارز کے کردار جارجار بنکس کی طرح نظر آنے والے یہ جانور صرف روس میں پائے جاتے ہیں۔ ان جانوروں کا وزن 65 کلوگرام تک ہوتا ہے اور یہ 10 سال تک زندہ رہتے ہیں۔
شیپ شیڈ فش
انسان جیسے دانتوں والی یہ مچھلی دنیا میں پائی جانے والی عجیب وغریب مچھلی ہے۔
The post دنیا میں پائے جانے والے 6 عجیب و غریب جانور appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VJH7qV
No comments:
Post a Comment