کوئٹہ: بلوچستان میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کردیا گیا ہے جب کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکشن کے مطابق ضلع گوادر اور ضلع لسبیلہ کی لیویز فورس کو پولیس کے ماتحت کردیا گیا، تمام بی ایریا ختم کرکے اُنہیں اے ایریا میں تبدیل کردیا گیا ہے جب کہ کوئٹہ میں بھی لیویز کو پولیس میں ضم کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لسبیلہ سے لے کر جیونی ایرانی بارڈر تک پولیس تعینات رہے گی جب کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔
The post بلوچستان میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کردیا گیا، نوٹی فکیشن جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2LRvWrB
No comments:
Post a Comment