لاہور: وزیراعلی پنجاب سیکرٹریٹ کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو عید الفطر کے موقع پر اعزازی دگنی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب کی تبدیلی سرکار اپنے محافظ اہلکاروں پر مہربان ہو گئی، عید الفطر پر وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ کے سیکیورٹی اہلکاروں کو اعزازی طور پر دگنی تنخواہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جن سیکیورٹی اہلکاروں کو دگنی تنخواہ ملے گی ان میں وزیراعلیٰ پنجاب اور سی ایم ہاؤس کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار شامل ہیں۔
جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اہلکاروں کو بنیادی تنخواہ کے برابر عیدی ملے گی، دگنی تنخواہ ڈی آئی جی سیکیورٹی سمیت 877 اہلکاروں کو ملے گی جبکہ ایس ایس پی اسپیشل برانچ سمیت 4 اہلکار بھی دگنی تنخواہ لیں گے، اسی طرح ایس پی سی ایم سیکیورٹی، وی آئی پی اسپیشل برانچ سمیت 136 اہلکار بھی دگنی تنخواہ پائیں گے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسپیشل برانچ، 26 اہلکاروں، وزیر اعلی آفس اور چیف سیکیورٹی آفیسر سمیت 169 ملازمین بھی مستفید ہوں گے۔
The post وزیراعلی پنجاب سیکرٹریٹ کے سیکیورٹی اہلکاروں کو عید پر دگنی تنخواہ دینے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/30xxoTt
No comments:
Post a Comment