Sunday, May 19, 2019

فیس بک کے ذریعے خاتون کو سرکاری نرسری فروخت کرنیوالا جعلی افسر گرفتار

پشاور: پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ کے ذریعے خاتون کو سرکاری نرسری فروخت کرنے والا جعلی سرکاری افسر گرفتار کرلیا۔

پشاور کے تھانہ حیات آباد میں ایک خاتون نے جعل سازی کے خلاف رپورٹ درج کرائی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ سوشل میدیا کے ذریعے ایک شخص نے خود کو اعلی سول آفسر ظاہر کرتے ہوئے اس کے ساتھ کاروباری روابط بڑھائے اور حیات آباد میں واقع پی ڈی اے کی ملکیتی نرسری فیری میڈوز فروخت کرنے کی پیشکش کی، جس پر مدعیہ نے جعلی سول افسر کو ایک کروڑ 10 لاکھ روپے دے کر متذکرہ نرسری خریدی، بعد میں معلوم ہوا کہ متذکرہ نرسری سرکاری ملکیت ہے، جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

اے ایس پی حیات آباد نجم الحسنین کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی بنیادوں پر تفتیش جاری کرتے ہوئے جعل سازی میں ملوث اصل ملزمان کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوئے جبکہ گزشتہ روز کامیاب کارروائی کے دوران ملزم اکرام شاہ ولد علیم شاہ سکنہ مردان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران سماجی رابطہ کی ویب سائٹ فیس بک کے ذریعے مدعیہ خاتون سے جعلسازی کے ذریعے کروڑوں روپے ہتھیانے کا اعتراف کر لیا، جس کے قبضے سے 64 لاکھ روپے نقد اور 40 لاکھ روپے مالیت کا چیک برآمد کر لیا گیا، ملزم کو مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔

The post فیس بک کے ذریعے خاتون کو سرکاری نرسری فروخت کرنیوالا جعلی افسر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2QgwqGo

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny