لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سمندر سے تیل و گیس کے ذخائر نہ ملنے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے سمندر سے تیل کے ذخائر نہ ملنے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ انہیں اور مسلم لیگ (ن) کو دلی رنج اور افسوس ہوا کہ تیل کا ذخیرہ نہیں مل سکا کیونکہ پاکستان کی معیشت، روزگار اور اچھے مستقبل کے خواب اس منصوبے سے جڑے تھے اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دور میں ملک وقوم کے روشن مستقبل کے لئے یہ منصوبہ شروع کیا تھا۔ نواز شریف نے جس منصوبے پہ ہاتھ رکھا، اللہ تعالیٰ کی برکت سے پورا ہوا، کیونکہ وہ سچ بولتے ہیں اور نیت صاف ہے جبکہ عمران صاحب ملک وقوم کے لئے بری خبر ہیں کیونکہ جب سے ان کے آنے کی خبر آئی ہے ملک کے لئے کوئی اچھی خبر نہیں آئی۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ عمران صاحب جھوٹ بولنا، تہمت اور بہتان لگانا چھوڑ دیں ملک کی آدھی مشکلات کم ہو جائیں گی، جھوٹ بولنے والے کو اللہ تعالی کبھی کامیابی نہیں دیتا کیونکہ اللہ تعالی جھوٹ کو پسند نہیں کرتا اسی لئے عمران صاحب آپ کے جھوٹ کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے اور جھوٹ سے ملک پر مسلط ہونے والے جھوٹوں کے آنے سے ملک سے برکت اٹھ گئی ہے۔
The post سمندر سے تیل و گیس کے ذخائر نہ ملنے پر (ن) لیگ کا اظہار افسوس appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2LPS19N
No comments:
Post a Comment