Monday, May 13, 2019

قومی اسمبلی میں آج چھبیسویں آئینی ترمیم منظور کرائے جانے کا قوی امکان

 اسلام آباد: چھبیسویں آئینی ترمیم آج قومی اسمبلی میں منظور کرائے جانے کا قوی امکان ہے جب کہ بل پاس کرانے کیلئے حکومت کو دوتہائی اکثریت درکار ہوگی۔

قومی اسمبلی میں آج چھبیسویں آئینی ترمیم منظور کرائے جانے کا قوی امکان ہے، فاٹا کی قومی و صوبائی نشستیں بڑھانے کے حوالے سے آئینی ترمیمی بل کو پاس کرانے کے لئےحکومت کو دوتہائی اکثریت درکار ہوگی۔

آئینی ترمیمی بل کی منظوری کے ساتھ قومی اسمبلی کی نشستیں 6 سے بڑھاکر 9 اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں 16 سے بڑھاکر 20 کردی جائیں گی، پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار نجی آئینی ترمیمی بل کوحکومت و اپوزیشن کے اتفاق رائے سے منظور کروایا جارہا ہے۔

قومی اسمبلی سے آئینی ترمیمی بل منظور ہوتے ہی سینٹ میں پیش کیا جائے گا، سینٹ سے بل پاس کرانے کے بعد صدر مملکت کو منظوری کے لیے بھیجا جائے گا۔

The post قومی اسمبلی میں آج چھبیسویں آئینی ترمیم منظور کرائے جانے کا قوی امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WEK2h1

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny