Monday, May 13, 2019

پاکستان اور افغانستان کا فنڈ میکسیکو بارڈر پر دیوار کی تعمیر کیلئے مختص

 واشنگٹن: امریکا نے پاکستان اور افغانستان کے لیے مختص ایک ارب پچاس کروڑ ڈالر کا فنڈ میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے مختص کردیا۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے امریکا نے پاکستان اور افغانستان کے لیے مختص ایک ارب پچاس کروڑ ڈالر کا فنڈ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکا کے قائم مقام سیکریٹری دفاع پیٹرک شنہان کے مطابق میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لئے ایک ارب پچاس کروڑ  ڈالر مختص کیے گئے ہیں اور یہ رقم امریکا کی جانب سے مختلف پروگرامز کے لیے مختص فنڈ سے لی جائےگی، افغان سیکیورٹی فورسز کے فنڈ کے لیے مختص رقم میں سے 60 کروڑ ڈالر جب کہ پاکستان کے لیے مختص کوالیشن سپورٹ فنڈسے بھی رقم لی جائےگی۔

The post پاکستان اور افغانستان کا فنڈ میکسیکو بارڈر پر دیوار کی تعمیر کیلئے مختص appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VjE2sn

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny