Tuesday, May 14, 2019

کوئٹہ دھماکہ، چاروں شہید پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا

کوئٹہ: گزشتہ روز شہید ہونے والے چاروں شہید اہلکاروں کی نمازجنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گزشتہ روزکوئٹہ کی منی مارکیٹ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں شہید چاروں اہلکاروں کی نمازجنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔  شہداء کی نمازجنازہ میں وزیراعلی’ بلوچستان جام کمال، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو، آئی جی پولیس محسن حسن بٹ سمیت اعلی سول وعسکری حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پروزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ایک گھناؤنی سازش کے تحت صوبے اور ملک میں امن کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جس کا پوری قوت سے مقابلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزمنی مارکیٹ میں مسجد کے باہرنمازیوں کی حفاظت کے لیے موجود پولیس وین امن کے دشمنوں کا نشانہ بنی تھی جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکارشہید ہوگئے تھے۔

The post کوئٹہ دھماکہ، چاروں شہید پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2HinHAA

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny