Tuesday, May 14, 2019

بد قسمتی سے حکومت کی تمام توجہ سیاسی انتقام پرہے، آصف زرداری  

 کراچی: سابق صدرآصف زرداری کا کہنا ہے کہ بد قسمتی سے حکومت کی تمام توجہ سیاسی انتقام پرہے۔

پاکستان کے سابق صدرآصف علی زرداری نے دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی لہرباعث تشویش ہے، معصوم اوربیگناہ افراد کا قتل وحشیانہ فعل ہے۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بد قسمتی سے حکومت کی تمام توجہ سیاسی انتقام پر ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے وہ شہریوں کی حفاظت کویقینی بنائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزمنی مارکیٹ میں مسجد کے باہرنمازیوں کی حفاظت کے لیے موجود پولیس وین امن کے دشمنوں کا نشانہ بنی تھی جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکارشہید ہوگئے تھے۔

The post بد قسمتی سے حکومت کی تمام توجہ سیاسی انتقام پرہے، آصف زرداری   appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VneBpN

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny